سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزم گلو بٹ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نوٹس جاری

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزم گلو بٹ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث پولیس کے ٹاﺅٹ گلو بٹ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے پولیس کے مبینہ ٹاﺅٹ شاہد عزیز عرف گلو بٹ کے خلاف گزشتہ روز کیس کی سماعت کی ۔عدالت میں پولیس کی طرف سے گلو بٹ کے خلاف چالان جمع کرا دیا گیا، چالان کے مطابق پولیس نے گلو بٹ کو اپنی تفتیش میں گنہگار ٹھہرا گیا ہے، عدالت نے ملزم گلو بٹ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے اسے 12ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں، آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو مقدمے کی ریکارڈ کی نقول بھی فراہم کی جائیں گی۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر