چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین پرویز راٹھور کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت (آج) بدھ کو ہوگی‘ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ یہ درخواست پیمرا کے پرائیویٹ ممبر اسرار احمد عباسی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے طاہر ملک جبکہ چیئرمین پیمرا کی جانب سے رانا محمد شمیم عدالت میں پیش ہوں گے۔ چیئرمین پیمرا کیخلاف عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق این قریشی (آج) بدھ کے روز کریں گے۔ چوہدری محمد رشید کی جانب سے وسیم سجاد اور وفاق کی جانب سے ڈائریکٹر محمود اے شیخ عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کی وجہ سے اسلام اباد ہائیکورٹ نے ملتوی کردی تھی۔ (آج) بدھ کے روز دونوں فریقین کے وکلاءعدالت میں اپنے دلائل مکمل کریں گے

 چیئرمین پیمرا

مزید : صفحہ آخر