مالی امدادکیلئے حاضرو ریٹائرڈ عدالتی ملازمین سے درخواستیں طلب

مالی امدادکیلئے حاضرو ریٹائرڈ عدالتی ملازمین سے درخواستیں طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے مستحق عدالتی ملازمین کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد حاضرسروس اور ریٹائرڈ عدالتی ملازمین سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار قانون سازی برانچ مستنصر حسین شاہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب بھر کی عدلیہ کے مستحق حاضرسروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مستحق عدالتی ملازمین سے درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے ایڈیشنل سیشن جج اور سینر سول جج پر مشتمل دو رکنی سکروٹنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو درخواست دینے والوں کی تصدیق کرنے کے بعد انہیں مالی امداد جاری کرنے کی سفارش کرےگی، مالی امداد

مزید : صفحہ آخر