بارشوں اور سیلاب نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ، حامد رضا

بارشوں اور سیلاب نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ، حامد رضا

لاہور( خبر نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں انجمن ستائش باہمی کا اجلاس جاری ہے، سانحہ¿ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بارشوں اور سیلاب نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ سیلاب زدگان کے لیے صرف پاک فوج کام اور حکومت ڈرامے بازی کر رہی ہے۔ حقیقی پارلیمنٹ شاہراہ دستور پر اور جعلی پارلیمنٹ ایوان میں بیٹھی ہے۔ سیلاب کمیشن کی سفارشات پر عمل نہ کر کے حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 2010 کے سیلاب پر بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج وسیع پیمانے پر سیلابی تباہ کاری نہ ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی سیلاب زدگان کی امدادی مہم کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ پارلیمنٹ کے غیرضروری اجلاس پر قوم کو کروڑوں روپے برباد کیے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کا اجلاس منسوخ کر کے اس پر خرچ ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لیے وقف کی جائے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ممبران پارلیمنٹ عوامی حقوق کے لیے دھرنا دینے والوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کو عوام کے مد مقابل کھڑا کر دینا جمہوریت دشمنی ہے۔

حامدرضا

مزید : صفحہ آخر


loading...