ڈینگی سے نمٹنے اورازسر نو اقدامات کےلئے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

ڈینگی سے نمٹنے اورازسر نو اقدامات کےلئے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

لاہور(محمد نواز سنگرا//انویسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت نے بارشوں اورسیلاب کے پیش نظر ڈینگی سے نمٹنے اورازسر نو اقدامات کےلئے کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔میٹنگ مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدار ت ہو گی جس میں دیگر 72ارکان شمولیت اختیار کریں گے جن میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک،ایم پی ایز،مختلف محکموں کے سیکرٹریز،پولیس افسروں اور مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سیلاب اور بارشوں کیوجہ سے ڈینگی خطرات سے نمٹنے کےلئے حکمت عملی واضح کی جائے گی اور لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ڈینگی کنٹرول یونٹ قائم کرنے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس کا مقصد ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے از سر نو اقدامات سمیت تمام بیماریوں کا بر وقت اجلاس اور لوگوں کو ریلیف دینا ہو گا تاکہ بیماری پھیلنے ہی نہ دی جائے اور لوگوں کو جلد از جلد صحت یاب کیا جائے۔ڈینگی پھیلانے والی جگہوں کا جائز لیکر ان کو صاف کروایا جائے گا اور پانی کی نکاسی کو یقینی بناتے ہوئے ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ،پرانے ٹائروں سمیت ایسے تمام مقامات جہاں سے ڈینگی کی پیدائش کا خطرہ ہو ان کو صاف کروانے پر غور کیا جائے گااور دور دراز کے مقامات جہاں پر سیلاب کا پانی ٹھہرنے کے باعث ڈینگی کا خطرہ ہو وہاں پر حکمت عملی وضح کی جائے کہ کہ کیسے صوبے کا ڈینگی سے پاک اور ڈینگی کے مریضوں کا فوری علاج یقینی بنایا جائے۔ کیبنٹ کمیٹی کے 72ارکان میٹنگ میں شمولیت اختیار کریں گے جن میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک ، صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن،رانا مشہو د احمد،ایم پی اے پیر اشرف رسول،ماجد ظہور،شجاع خانزادہ،زعیم قادری،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ،ڈی آئی جی سپیشل برانچ،ڈی جی ہیلتھ،ڈی جی ریسکیو1122،سیکرٹری ہیلتھ،زکواة اینڈ عشر،ٹوارزم،کوآپریٹو،ہاوسنگ فوڈ،مختلف ڈویژنوں کے کمشنر ز اور ڈی سی اوز شرکت اور ای ڈی اوز شرکت کریں گے۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ آخر