پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر وتبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر وتبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے 4افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ملک عبد الوحید ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ اور قمر عباد الحق ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کی خدمات پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں۔ عمران ممتاز اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا کو اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن لگانے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے حیدر عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن لگایا گیا ہے افضل شاہین سیکرٹری سیٹلمنٹ بورڈ آف ریونیو کی 20اکتوبر 2014سے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

 تقرر وتبادلہ

مزید : صفحہ آخر