”فینگ شوئی“ نامی چینی تکنیک سے کےنسر کے خلاف جنگ

”فینگ شوئی“ نامی چینی تکنیک سے کےنسر کے خلاف جنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیوز ڈیسک) مشہور برطانوی کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے اپنی تازہ کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے کینسرکے خلاف جنگ میں ”فینگ شوئی“ نامی چینی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ کیفری نے ”کوری ڈورز آف سرٹینٹی“ نامی کتاب میں لکھا ہے کہ جب اس کی گردن میں کینسر کی رسولی کا انکشاف ہوا تو وہ شدید پریشان ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر کیموتھراپی کا آغاز کرے ورنہ تین ماہ سے زائد زندہ نہیں رہ سکے گا۔ کیموتھراپی کا تکلیف دہ علاج شروع کرنے کے ساتھ ہی اس کے ایک دوست نے فینگ شوئی کے ماہر ماسٹرلی سے رابطہ کرنے کا کہا۔ ماسٹر لی نے اسے بتایا کہ کیسے وہ ایک پہلو بر سوئے تاکہ کینسر کا مقابلہ کیا جاسکے اور یہ کہ اس کے گھر کے کونسے حصے صحت بخش ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کینسر کے خلاف جنگ میں اسی طرح علاج کی پیشرفت پر نظر رکھتا رہا جیسے وہ ون ڈے کرکٹ کے دور میں یہ خیال رکھتا تھا کہ اسے ہر اوور میں کتنے رنز بنائے ہیں اور کب وہ فتح کے قریب تھا۔ اس نے کینسر کو شکست دینے میں فینگ شوئی کو اہم عنصر قرار دیا۔ فینگ شوئی تکنیک میں جسم یا اشیاءکو مخصوص سمتوں اور زاویوں میں رکھ کر توانائی کو علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -