نیودہلی،نشے میں دھت برطانوی مسافر کا رن وے پر برہنہ رقص

نیودہلی،نشے میں دھت برطانوی مسافر کا رن وے پر برہنہ رقص

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت کے اندراگاندھی ایئرپورٹ پر ایک برطانوی مسافر نشے میں دھت ہوکر رن وے پر آگیا اور برہنہ ہوکر سینکڑوں مسافروں کے سامنے رقص شروع کردیا۔ پینتالیس سالہ مسافر برطانیہ سے جاپان کے سفر کے دوران بھارتی ایئرپورٹ پر رکا تھا اور کثرتِ شراب نوشی سے حوا س باختہ ہوگیا۔ ایئرپورٹ کے ایک سینئر افسر نے اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کو بتایا کہ واقعہ ہفتے کی صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ یہ مسافر فائر الارم باکس کو توڑتا ہوا رن وے کی طرف بھاگ کھڑا ہوا۔ رن وے پر کھڑے جہاز کی طرف بڑھنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مسافر کا ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ برہنہ رقص کے بعد مسافر نے خود ہی کپڑے پہن لئے اور شریفانہ رویہ اختیار کرلیا جس پر اسے بغیر کسی قانونی کارروائی کے جہاز میں سوار کرکے جاپان روانہ کردیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر