ہیڈتریموں میں اونچے درجے کاسیلاب ، اٹھارہ ہزاری بند توڑدیاگیا

ہیڈتریموں میں اونچے درجے کاسیلاب ، اٹھارہ ہزاری بند توڑدیاگیا
ہیڈتریموں میں اونچے درجے کاسیلاب ، اٹھارہ ہزاری بند توڑدیاگیا

  


جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیڈتریموں کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاﺅپانچ لاکھ کیوسک سے بڑھ گیاہے اور بھکر روڈ پر موضع وجھلانہ میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے بھکرروڈ اور بائی پاس سمیت کئی علاقے زیرآب آگئے جبکہ اٹھارہ ہزاری بند بھی توڑدیاگیاجس کے باعث مزید 3,000ایکڑاراضی زیرآب آنے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈتریموں کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ، پانی کابہاﺅ پانچ لاکھ کیوسک سے بڑھ گیاہے ۔ دوسری طرف موضع وجھلانہ میں بند میں شگاف پڑنے سے بھکر روڈ،وجھلانہ ، ملوآنہ اور پرانابائی پاس سیلابی پانی میں ڈوب گیاجس سے آمدورفت معطل اور زمینی رابطے منقطع ہوگئے جبکہ پاک فوج کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

تازہ ترین بیان میں ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ جھنگ شہراورتریموں ہیڈکو بچانے کے لیے اٹھارہ ہزاری کا حفاظتی بندتوڑدیاگیاہے اورپانی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

مزید : جھنگ /اہم خبریں