پاک فوج کی کارروائی، جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کی کارروائی، جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کی کارروائی، جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشت گرد ہلاک

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل اور شوال میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب تحصیل شوال کے علاقے میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 30دہشت گرد بھی موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں ہی کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے تھے، آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 1040سے زائد شدت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ ان کے دو سو سے زائد ٹھکانو ں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔

مزید : دفاع وطن /Headlines