سیلاب سے نمٹنے کےلئے پاکستان نے مدد مانگی تو ضرور کرینگے : امریکہ

سیلاب سے نمٹنے کےلئے پاکستان نے مدد مانگی تو ضرور کرینگے : امریکہ
سیلاب سے نمٹنے کےلئے پاکستان نے مدد مانگی تو ضرور کرینگے : امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ہم سے مدد طلب نہیں کی ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے لیے اگر مدد طلب کی گئی تو ضرور کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کے ملک میں سیلاب کی صورتحال پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ہرکوشش کی حمایت کرتے ہیں۔