وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس،مذاکراتی عمل پر غور کیا گیا

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس،مذاکراتی عمل پر غور کیا گیا
وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس،مذاکراتی عمل پر غور کیا گیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکراتی عمل پر غور کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف نے کی، اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین احسن اقبال، چوہدری نثار علی خان ، سینیٹر اسحاق ڈار، زاہد حامد،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے،اجلاس میں مذاکراتی عمل پر بات چیت اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ احسن اقبال کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے ساتھ ہونے والے اب تک کے مذاکراتی عمل پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام تجاویز لے کر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں