یوکرائن میں ملائیشین طیارے کی تباہی کی ابتدائی رپورٹ جاری

یوکرائن میں ملائیشین طیارے کی تباہی کی ابتدائی رپورٹ جاری
یوکرائن میں ملائیشین طیارے کی تباہی کی ابتدائی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی یوکرائن میں جولائی میں تباہ ہونیوالے ملائیشین ایئرلائن کے طیارے کی ابتدائی عبوری رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مسافر طیارہ ہوامیں متعدد اشیاء کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے ہوا میں ہی تباہ ہواتھا۔ دی ہیگ میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے میں کوئی فنی  خرابی نہیں تھی ۔ اس رپورٹ کےسا تھ ہی اس شک کو تقویت مل گئی ہے کہ مسافر طیارے کو مارگرایاگیا۔ یہ مسافر جہاز 17جولائی کو ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جاتے ہوئے مشرقی یوکرائن میں تباہ ہوگیاتھا جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام 298 افرادمارے گئے تھے جبکہ ملبہ تلاش کرلیاگیاتھا۔