چودہ روز میں معافی مانگو، ریاض کیانی نے افضل خان کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا

چودہ روز میں معافی مانگو، ریاض کیانی نے افضل خان کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا
چودہ روز میں معافی مانگو، ریاض کیانی نے افضل خان کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن کے ممبر جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے افضل خان کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج اور الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کو قانونی نوٹس بھجوا یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افضل خان نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں لہذا وہ 14 روز کے اندر ان سے معافی مانگیں،اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانہ اور فوجداری کارروائی کے لیے درخواست دی جائے گی۔واضح رہے کہ افضل خان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے 2013 ءکے انتخابات کے دوران دھاندلی میں بنیادی کردار ادا کیا تھا جس کے جواب میں ریاض کیانی نے موقف اختیار کیا کہ میںنے افضل خان کو غیر قانونی ترقی دینے سے انکار کر دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے مجھ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے اور اس کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں ہے۔

مزید : اسلام آباد