زلزلے کے4.3شدت کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

زلزلے کے4.3شدت کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس
زلزلے کے4.3شدت کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

  


نواب شا ہ (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کا شہر نواب شاہ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نواب شاہ سے ستر کلومیٹر دور مشرقی علاقہ تھا۔شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : ماحولیات