ایپل نے جدید ترین پراڈکٹس متعارف کرادیں

ایپل نے جدید ترین پراڈکٹس متعارف کرادیں
ایپل نے جدید ترین پراڈکٹس متعارف کرادیں

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) دوسال کے طویل انتظار کے بعد ’ایپل‘ کمپنی نے بالآخر اپنی جدید ترین مصنوعات کا گلدستہ شائقین کے لیے پیش کردیاہے جس میں ایپل واچ ،آئی فون 6، آئی فون6پلس اور موبائل ادائیگی کا نظام ’ایپل پے‘ شامل ہے ۔

ایپل واچ کا شائقین نے بہت ہی پرتپاک استقبال کیا ۔ایپل کی گھڑی دھات سے بنی ہے اور اس کا پٹہ مستطیل ہے ۔ اِسی طرح اس کی نیلگوں سکرین بھی مستطیلی شکل کی ہے ۔ یہ گھڑی آئی فون 5c،5s، آئی فون 6اورآئی فون 6پلس کے ساتھ کام کرسکتی ہے اورفون پر آنیوالی کال اور میسج دکھاسکتی ہے ۔ گھڑی پر آڈیومیسج لکھابھی جاسکتاہے ۔ اس کی سکرین میں ٹچ کے علاوہ دباﺅ محسو س کرنے کی صلاحیت بھی ہے ۔ دبانے کو یہ ’رائیٹ کلک ‘تصور کرتی ہے ۔ اس گھڑی کو 2015ءکے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کردیاجائے گااور اس کی قیمت 349ڈالر( تقریبا34,900پاکستانی روپے) ہوگی ۔

’ایپل پے‘ نیا ادائیگی کا نظام ہے جو آئی فون 6، آئی فون 6پلس اور ایپل واچ کے ساتھ کام کرے گی ۔ اس نظام کے تحت آپ کریڈٹ کارڈ کی معلومات ،ان آلات کی مدد سے بینک یافروخت کنندہ کے ساتھ تبادلہ کرسکتے ہیں اور خریداری کی ادائیگی کرسکتے ہیں ۔

ایپل پے پلس ماسٹرکارڈاور ویزاکارڈ کے ساتھ کام کرے گا۔ تقریب میں آئی فون 6بھی متعارف کروادیاگیاجس کی موٹائی6.9ملی میٹرہے جبکہ آئی فون 6پلس کی موٹائی 7.1ملی میٹرہے ۔دونوں میں اعلیٰ درجے کی ریٹینا ایچ ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔

دونوں میں 8میگاپکسل کیمرہ استعمال کیاگیاجس کا آٹوفوکس پہلے سے دوگناتیزہے ۔آئی فون 6اورپلس کے ساتھ ہی ios8آپریٹنگ سسٹم بھی متعارف کروادیاگیاجس میں تیزرفتارمیسجنگ کاپروگرام شامل ہے جس کی مدد سے واٹس میسج تیزی سے بھیجے جاسکیں گے ۔ نئے ماڈلز کی پراسیسنگ کی رفتار پہلے ماڈلز سے 20فیصدزیادہ جبکہ تصاویر اورویڈیو کی رفتار50فیصد زائد ہے ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی