تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
کیپشن: Imran Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اور کمیٹی کے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس ڈی چوک میں عمران خان کے کنٹینر میں آج شام کو ہو گا جس میں پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں مختلف جماعتوں کے ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کی تنقید کا بھرپور جواب دینے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر عمران خان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -