قادرپورلوپ بند، وزیراعلی سندھ نے حفاظتی کارروائیاں غیرتسلی بخش قراردیدیں
کندھ کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قادرپور لوپ بند پر حفاظتی کارروائیوں کو غیر تسلی بخش قراردے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لینے کشمور پہنچے ۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ پنجاب میں غیر معمولی بارشوں کے پیش نظردریا ﺅ ں میں طغیانی ہے اور سندھ میں بھی سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے گڈو بیراج، کے ٹوڑی بند کے بند اور اولڈ ٹوڑی بند کا معائنہ کیا۔قائم علی شاہ نے قادرپور لوپ بند پر حفاظتی اقدامات کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ گزشتہ سیلاب کے بعد محکمہ آبپاشی کو بے حساب فنڈز فرا ہم کئے گئے تھے،مزید فنڈز آڈٹ کے بعدجاری کیے جائیں گے۔اس موقع پر آبپاشی عملے نے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جس میں کندھ کوٹ کے قریب گاﺅ ں جام صوہارو اور گھوڑا گھات بندسمیت نو مقامات کوحساس قراردیاگیا ۔