آسٹریلوی کمپنی نے سمندر کی لہروں کے عین اوپر فضاءمیں معلق گھر بنا دیا

آسٹریلوی کمپنی نے سمندر کی لہروں کے عین اوپر فضاءمیں معلق گھر بنا دیا
آسٹریلوی کمپنی نے سمندر کی لہروں کے عین اوپر فضاءمیں معلق گھر بنا دیا

  


سڈنی (نیوز ڈیسک) ساحل سمندر پر بنائے گئے گھر کو فطری حسن اور حسین سمندری مناظر کی وجہ سے بے پناہ کشش کے حامل سمجھے جاتے ہیں لیکن ایک آسٹریلوی کنسٹرکشن کمپنی نے مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے وسیع سمندر کی لہروں کے عین اوپر فضاءمیں لٹکتا ہوا گھر بنا دیا ہے۔

”ماڑسکیپ کونسیپٹ“ نامی کمپنی نے یہ گھر جنوب مغربی آسٹریلیا میں بحر ہند کے کنارے واقع ایک انتہائی بلند چٹان کے ساتھ تعمیر کیا ہے۔ یہ گھر پانچ منزلوں پر مشتمل ہے اور اس کی سمندر کی طرف واقع تینوں اطراف کو شیشے سے بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس میں موجود لوگوں کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ کھلے سمندر کے عین اوپر فضاءمیں لہرا رہے ہیں۔ گھر کی پانچ منزلوں کو علیحدہ علیحدہ تیار کر کے سٹیل کی سلاخوں کی مدد سے آپس میں اور چٹان کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ گھر میں داخل ہونے کیلئے راستہ اوپر کی طرف سے ہے جہاں چٹان پر سفر کرتے ہوئے گاڑی سمیت گھر میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ بالائی منزل سے لفٹ یا سیڑھیوں کے ذریعے نچلی منزلوں پر آیا جا سکتا ہے جہاں کچن، ڈرائنگ روم اور بیڈروم وغیرہ واقع ہیں۔ بحر ہند کے بے کراں سمندر کے اوپر فضاءمیں معلق یہ گھر ایک حیرتناک تعمیراتی عجوبہ ہے۔

مزید : تفریح