ٹارگٹ کلنگ، کراچی میں 15 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

ٹارگٹ کلنگ، کراچی میں 15 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد
ٹارگٹ کلنگ، کراچی میں 15 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 15 روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 15 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ 19 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جامعہ بنوریہ کے ناظم اعلیٰ اور مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعود کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ چند روز قبل علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں