پارلیمینٹ سے ٹکر 20 کروڑ عوام سے جنگ ہے، آرمی چیف انگلی اٹھنے کی بات کرنے والوں کا نوٹس لیں: خورشید شاہ

پارلیمینٹ سے ٹکر 20 کروڑ عوام سے جنگ ہے، آرمی چیف انگلی اٹھنے کی بات کرنے ...
پارلیمینٹ سے ٹکر 20 کروڑ عوام سے جنگ ہے، آرمی چیف انگلی اٹھنے کی بات کرنے والوں کا نوٹس لیں: خورشید شاہ

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نہیں، پارلیمینٹ کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، آرمی چیف فوج کی سیاست میں مداخلت کا تاثر دینے والوں کا نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمینٹ سے ٹکر لینے کا مطلب 20 کروڑ عوام سے جنگ ہے، سیاسی لوگ ہیں اور سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، یہ جنگ آئین اور جمہوریت کی ہے، حکومت پارلیمینٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہیں چلا رہی، ہم حکومت کو نہیں نظام کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں، بینظیر بھٹو بھی جمہوریت کی خاطر شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹ آئین اور قانون کی بالادستی کر رہی ہے، گانے یا قوالیوں سے کسی کی حکومت ختم نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرنا حکومت کا فرض ہے اور وہ مارچ کرنے والوں کے ساتھ آخری حد تک مذاکرات کرے، لوگوں نے اس بات کا تاثر دیا کہ انگلی اٹھنے والی ہے، جو انگلیاں اٹھانے کا نام لیتے ہیں، آرمی چیف کو نوٹس لینا چاہئے۔ عمران خان نے ساری دنیا کو گالیاں دیں اور زرداری غرب کو بھی گالیاں نکالیں، عمران خان میرے آئیڈیل تھے لیکن انہوں نے مایوس نہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں