وزیر اعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا،تحریک انصاف کا ’ون نیشن ڈے‘ منانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا،تحریک انصاف کا ’ون نیشن ڈے‘ منانے ...
وزیر اعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا،تحریک انصاف کا ’ون نیشن ڈے‘ منانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفے تک آزادی مارچ کا دھرنا جاری رہے گا ۔کیمٹی کا اجلاس آزادی مارچ میں موجود چیئرمین عمران خان کے کنٹینر میں ہواجس کے دوران حکومت کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل پر ہونے والی پیشرفت اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا, ارکان کی جانب سے عمران خان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی جبکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری،اسد عمر، پرویز خٹک، عمر چیمہ، جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم رہنماءشریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 13ستمبر کو آزادی مارچ کے دھرنے کو 30دن پور ے ہونے پر پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں ’ون نیشن ڈے‘ منائے گیاور اس موقع پر کئی اہم اعلانات کئے جائیں گے۔کورکمیٹی نے تحریک انصاف پنجاب کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سرگرمیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -