وزیر اعلی بلوچستان کا شہباز شریف کو فون، سیلاب سے نقصان پر افسوس

وزیر اعلی بلوچستان کا شہباز شریف کو فون، سیلاب سے نقصان پر افسوس
وزیر اعلی بلوچستان کا شہباز شریف کو فون، سیلاب سے نقصان پر افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے پنجاب میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کے پاکستانی اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھےں گے، حکموت بلوچستان اس ضمن میں ہر قسم کی مدد کو تیار ہے۔ شہباز شریف نے ڈاکٹر مالک کا اظہار افسوس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں امدادی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -