ڈنمارک کی حکومت کا لبنانی اخبار میں اشتہار، مہاجرین کو کیا شرمناک پیغام دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی غصہ آئے گا

ڈنمارک کی حکومت کا لبنانی اخبار میں اشتہار، مہاجرین کو کیا شرمناک پیغام دیا ...
ڈنمارک کی حکومت کا لبنانی اخبار میں اشتہار، مہاجرین کو کیا شرمناک پیغام دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی غصہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک کی طرف سے دھتکارے جانے کے بعد شام کے مصیبت زدہ پناہ گزینوں نے یورپ کا رخ کیا۔ جہاں کئی یورپی ممالک آگے بڑھ کر ان ستم زدگان کو گلے لگا رہے ہیں وہیں کچھ یورپی ممالک بھی سرد مہری کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں، ایسے یورپی ممالک میں ڈنمارک بھی شامل ہے۔ ڈنمارک نے شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے لبنان کے اخبارات میں ایک اشتہار تک دے ڈالا ہے۔لبنان کے 4اخبارات میں انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں شائع ہونے والے اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ’’پیارے پناہ گزینو! ہمارے ملک مت آنا۔‘‘
اشتہار میں پناہ گزینوں کو داخلے سے روکنے کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں جن میں حال ہی میں ڈنمارک حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے حوالے سے قانون میں کی جانے والی سخت تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔ ان تبدیلیوں سے ڈنمارک کی نئی حکومت نے اپنے ملک میں پناہ گزینوں کودی جانے والی مراعات میں 50فیصد تک کمی کی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق جو شخص بھی ڈنمارک کی مستقل شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لیے لازم ہے کہ وہ ڈینش زبان سیکھے۔ واضح رہے کہ اب تک ڈنمارک میں 15ہزار پناہ گزین داخل ہو چکے ہیں۔یورپی ممالک میں سے جرمنی اور سویڈن سب سے زیادہ شامی مہاجرین کو پناہ دینے والے ملک ہیں۔