چینی شوہر اپنی بیوی کی ناک کچی چبا گیا لیکن اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

چینی شوہر اپنی بیوی کی ناک کچی چبا گیا لیکن اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا بنی؟ ...
چینی شوہر اپنی بیوی کی ناک کچی چبا گیا لیکن اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو جھگڑوں میں شوہروں کے تشدد کے بارے میں تو ہم سنتے آئے ہیں لیکن ایک چینی شوہر نے اپنی بیوی کو فون کال نہ سننے کی ایسی بڑی سزا دے ڈالی کہ اس کا چہرہ ہی بگاڑ دیا۔ چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ میں شوہر نے رات کے 2بجے اپنی بیوی ینگ کو کال کی، ینگ ایک فیکٹری میں رات کی شفٹ میں کام کرتی تھی، کام کی مصروفیت کے باعث وہ اس کی کال ریسیو نہ کر سکی۔ شوہر غصے سے پیچ و تاب کھاتا اس کی فیکٹری پہنچ گیا اور معمولی تکرار کے بعد شوہر نے اس کی پوری ناک دانتوں سے کاٹ ڈالی اور نگل گیا۔ خاتون کو فیکٹری ورکرز نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ شوہر خاتون کی ناک کاٹ کھانے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی پولیس والے کا سرعام اپنی ہی بیٹی پرخوفناک جنسی تشدد کیونکہ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس