خوبرو نوجوان لڑکی کو انوکھی ترین بیماری جو اسے زندگی میں پیار پانے سے روکے ہوئے ہے

خوبرو نوجوان لڑکی کو انوکھی ترین بیماری جو اسے زندگی میں پیار پانے سے روکے ...
خوبرو نوجوان لڑکی کو انوکھی ترین بیماری جو اسے زندگی میں پیار پانے سے روکے ہوئے ہے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی لڑکی کو ایک ایسی پراسرار بیماری لاحق ہو گئی ہے کہ اب وہ نہ زیادہ ہنس سکتی ہے، نہ آلو اور دیگر ایسی اشیاء کھا سکتی اور نہ ہی بوائے فرینڈ کے ساتھ باہر جا سکتی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے وہ بے ہوش ہو کر گرپڑتی ہے۔برطانیہ کے علاقے کارن وال کی رہائشی 31سالہ میگی ساؤنڈرس کا کہنا ہے کہ ’’میں ایک بار اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ باہر کھانا کھانے گئی لیکن وہاں میں بیہوش ہو کر گر گئی۔ شاید وہ سمجھا ہو گا کہ میں نے شراب یا کوئی اور نشہ آور چیز استعمال کر رکھی ہے لیکن ایسا بالکل نہیں تھا۔ میری بیماری نے مجھے میری محبت سے دور کر دیا تھا۔‘‘

میگی کا کہنا ہے کہ’’میں جب بھی اپنی بیماری کے حوالے سے مثبت سوچنے کی کوشش کرتی ہوں مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری یہ بے ہوش ہونے کی بیماری نے میرے لیے پیار کا حصول مشکل بنا دیا ہے اور مجھے خوف ہے کہ میں کبھی اپنا پیار نہیں پا سکوں گی۔‘‘میگی نے بتایا کہ ’’مجھے بچپن ہی سے یہ بیماری لاحق ہے، 19سال کی عمر میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ مجھے ویسوویگال سنکوپ نامی بیماری ہے جس میں مریض کے دل کی دھڑکن آہستہ ہو جاتی ہے اور اس کے دماغ میں آکسیجن کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کو غشی کے دورے پڑتے ہیں اور وہ بار بار بے ہوش ہوجاتا ہے۔میں ایک طرح سے زندگی بھر کے لیے معذور ہو کر رہ گئی ہوں۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس