دوران پرواز جہاز میں جوڑے کی شرمناک حرکت، پائلٹ نے ساری فلائٹ کے سامنے اعلان کرکے پول کھول دیا

دوران پرواز جہاز میں جوڑے کی شرمناک حرکت، پائلٹ نے ساری فلائٹ کے سامنے اعلان ...
دوران پرواز جہاز میں جوڑے کی شرمناک حرکت، پائلٹ نے ساری فلائٹ کے سامنے اعلان کرکے پول کھول دیا

  

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران مسافروں کی بعض ناپسندیدہ حرکتوں کے بارے میں آپ نے اکثر سنا ہوگا لیکن پیرس سے سٹاک ہوم جانے والی ایک پرواز میں ایک جوڑے نے اخلاقیات کی تمام حدود پھلانگ لیں، مگر جہاز کے کپتان نے بھی سب مسافروں کے سامنے ہی ان کا پول کھول دیا اور ان کی شرمناک خبرناک ساری دنیا تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:وران پرواز نوجوان لڑکی کی ایسی حرکت کہ جہاز کا رُخ ہی موڑنا پڑگیا

اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق جہاز کے عملے کو شک پڑا تھا کہ ٹوائلٹ میں کچھ گڑ بڑ جاری ہے۔ جب ذرا غور کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک جوڑا ٹوائلٹ کا ناجائز استعمال کررہا تھا۔ کپتان نے جوڑے کی ممنوعہ حرکت کا علم ہونے پر سپیکر آن کیا اور جوڑے کو شرمندہ کرنے کیلئے اعلان کردیا کہ ’’آسمان کی بلندیوں پر افزائش نسل کی کوشش کرنے والے جوڑے کو مبارک دیتا ہوں۔‘‘ کپتان نے یہ اعلان سویس زبان میں کیا اس لئے مقامی لوگ اسے خوب سمجھ گئے اور قہقہے لگانے لگے جبکہ غیر ملکی انہیں ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتا دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔ بعد ازاں کپتان نے جوڑے کے نام اور شہریت بتانے سے انکار کر دیا، تاہم اس کے دلچسپ اعلان پر سب مسافر خوب محظوظ ہوئے اور مشکوک جوڑے کے بارے میں چہ مگوئیاں کرتے رہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس