معاشی پالیسیاں ناقص ہو نے سے معیشت کا پہیہ ترقی کی پٹری سے اتر گیا

معاشی پالیسیاں ناقص ہو نے سے معیشت کا پہیہ ترقی کی پٹری سے اتر گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ بجلی کو غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ نے جہاں کاروباری سر گر میاں تباہ حال بنا دی ہیں وہیں عوام کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔حکو متی معاشی پالیسیاں ناقص ہو نے سے معیشت کا پہیہ ترقی کی پٹری سے اتر گیا ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی ضد کے باعث تاجروں کو حکو مت مخالف کر رہے ہیں جس کا مسلم لیگ ن کی قیادت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے تاجر برادری کے تحفظات کو دور کر نا چائیے ۔انھو ں نے کہا کہ حکو مت وقت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے مخلص ہوکر اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور اختلافات ختم کروانے کیلئے کام کریں کیونکہ مہنگی بجلی سے صنعتکار و تاجراور ٹرانسپورٹ طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہے ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو متاثر کیا ہے کاروبار بند اور مزدو ر طبقہ بے روزگاری کاشکار ہے ۔جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ملک کو دوبارہ اندھیروں سے روشینوں کی طرف گامزن کرسکتی ہے اور اس کی تعمیر سے حکومتی صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی کے علاوہ سارا سال دریاؤں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب رہے گا اور خام مال وافر ملنے سے صنعتیں ترقی کرینگے۔

اور ملک میں روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اس لیے حکمران غیروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے دستیاب وسائل سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کرنا چائیے اور تاجروں کے تحفظات دور کر نے چائیے ۔

مزید : کامرس