انٹرنیٹ بینکنگ کرنے والے صارفین کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ

انٹرنیٹ بینکنگ کرنے والے صارفین کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان میں 2014 -15 ء کے دوران انٹرنیٹ بینکنگ کرنے والے صارفین کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح گذشتہ سال کی نسبت انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ انٹرنیٹ بینکنگ کا حجم بھی 3 فیصد بڑھ گیا جبکہ سودوں کی قدر میں بھی 18 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پے منٹ سسٹم ریویو 2014-15ء کے دوران 4.5 ملین ٹرانزیکشنز سے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ مجموعی طور پر 219.5 ارب روپے کا کاروبار ہوا جو گذشتہ سال کی نسبت حجم میں 11 فیصد اور قدر میں 10 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب اسی مدت کے دوران موبائل بینکنگ ٹرانزیکشن کے حجم میں کمی ریکارڈ کی گئی جو 6.16 ملین سے کم ہو کر 6.14 ملین کی سطح پر آ گئے۔

2014-15ء کے دوران حجم کے لحاظ سے موبائل بینکنگ میں سب سے زیادہ حصہ یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کا ہے جو کہ 52 فیصد ہے۔ 2013-14ء کے دوران موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

مزید : کامرس