ایف پی سی سی آئی کو آئی ایس او ایوارڈ ملنا خوش آئند ہے: خواجہ خاور

ایف پی سی سی آئی کو آئی ایس او ایوارڈ ملنا خوش آئند ہے: خواجہ خاور

لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب وایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کو ISO.9001:2008سرٹیفکیشن ایوارڈ ملنے پر مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جو پورے ملک کی تمام تاجر برادری کو حکومت سے مختلف معاملات کی سہولیات فراہم کر رہی ہے

اور مختلف ممالک میں پاکستانی چیزوں کی مارکیٹنگ کیلئے وفد بھی روانہ کئے جاتے ہیں اور تجارتی نمائش بھی لگائی جاتی ہے تاکہ پاکستانی اشیاء کی مانگ بڑھائی جا سکے۔خاور رشید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر محمد ادریس ،سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو،ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم ،نائب صدر حمید اختر چڈھا و دیگر اراکین کمیٹی کو SGSکی طرف سے ISO.9001:2008 سرٹیفکیشن ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی،جو دنیا کی معروف اور مستند انسپیکشن،ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن ایجنسی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفیکٹ نہ صرف ایف پی سی سی آئی کے بلند معیار کی تصدیق کے سلسلے میں ایک سنگ میل ہے بلکہ یہ پاکستان کی تمام تاجر برادری اور ٹریڈ باڈیز کیلئے باعث افتخار ہے۔

مزید : کامرس