200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 63 ویں قرعہ اندازی 15 ستمبر کو پشاور میں ہوگی

200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 63 ویں قرعہ اندازی 15 ستمبر کو پشاور میں ہوگی

پشاور (آئی این پی ) 200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 63 ویں قرعہ اندازی 15 ستمبر بروز منگل پشاور میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے‘ دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے 5 انعامات اور 1 ہزار 250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے

واضح رہے کہ 200 روپے والے قومی انعامی بانڈز میں انعامات کی کل تعداد 2400 ہے جو تمام پرائز بانڈ کے انعامات میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید : کامرس