قومی ٹیم چائنیز تائپے کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگی

قومی ٹیم چائنیز تائپے کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) تین رکنی قومی ٹیم چائنیز تائپے کے حلاف ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل میں شرکت کیلئے آج ترکی روانہ ہوگی۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق اور سامر افتخار امریکہ سے براہ راست ترکی میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کا فائنل 18 سے 20 ستمبر تک ترکی میں کھیلا جائے گا جس میں دو کھلاڑی عابد علی اکبر اور حمید الحق نان پلیئنگ کپتان پاکستان سے ترکی کیلئے روانہ ہونگے جبکہ اعصام الحق اور سامر افتخار امریکا سے براہ راست ٹیم کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ٹینس فیڈریشن کی دعوت پر قومی ٹیم ترک کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرے گی جس سے اس کو فائد ہ ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی