بنگلہ دیش اے کے خلاف سیریز،شیکھردھاون کپتان مقرر

بنگلہ دیش اے کے خلاف سیریز،شیکھردھاون کپتان مقرر

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول تین روزہ اور ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، شیکھردھاون تین روزہ اور انکمت چند ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین غیرسرکاری ون ڈے اور واحد تین روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

تین روزہ میچ کیلئے اعلان کردہ بھارتی اے ٹیم کپتان شیکھردھاون، ابھیناو مکنڈ، کرن نائر، شرییاس، اپراجیتھ، نامن اوجھا، جیانت، وجے شنکر، روندرا جدیجا، گوپال، متھن، وارن ایرن، ایشورپانڈے اور شیلڈون جیکسن شامل ہیں جبکہ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان انکمت چند، میانک اگروال، منیش پانڈے، سریش رائنا، کیدر جادھو، سنجوسیمپسن، کرن نائر، کلدیپ، جیانت، کرن شرما، رشی دھاون، اراوند، دھاول، رش کلاریا اور گرکیرت سنگھ پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی