ساہیوال، کراٹے ڈیمانسٹریشن کا اہتمام

ساہیوال، کراٹے ڈیمانسٹریشن کا اہتمام

ساہیوال(بیورو رپورٹ)ڈسٹر کٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ڈی سی او آصف اقبال چو ہدری کی خصوصی ہدایت پر جنرل سیکرٹری منور علی کی قیادت میں کراٹے ڈیمانسٹریشن کا اہتمام کیا گیا جس کو سٹی گورنمنٹ ساہیوال نے آرگنائز کیا ۔اس تقریب میں کراٹے،نن چقو،سٹک،جمناسٹک،شو فائیٹ کا تاماربل ٹائیل بریکنگ اور آرٹس بریکنگ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا جس کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سراہا۔تقریب کے اختتام پر ڈٰ سی او آصف اقبال چو ہدری نے کراٹے پلئیرز کو شیلدز تقسیم کیں جبکہ چئیر مین پروفیسر ارجمند قریشی اور صدر محمد طفیل نے ڈی سی او آصف اقبال وک شیلڈ پیش کی۔

اس تقریب کے دیگر معزز مہمانوں میں ڈی او سی احمد خاور شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر صباء اصغر ،علی حیدر اور عرفان صفدر شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی