ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ،ایبٹ آباد نے لاہور ریجن وائٹ کو شکست دیدی

ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ،ایبٹ آباد نے لاہور ریجن وائٹ کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آن لائن) ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروب بی کے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے لاہور ریجن وائٹ کو 83رنز سے شکست دیدی ،198رنز کے جواب میں لاہور ریجن کی ٹیم 115رنز بنا کر آؤٹ ، حفیظ 31رنز بنا کر نمایا ں رہے ، ایبٹ آباد کے خالد عثمان کی شاندار باؤلنگ 5کھلاڑیوں کو پویلین کی را ہ دکھائی اور میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑا ایبٹ آباد ریجن کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنا کر بڑا پہاڑی کھڑا کردیا یاسر حمید 67، کپتان یونس خان نے 61رنز کی شاندار اننگز کھیلی وکٹ کیپر سجاد 38رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ لاہور وائٹس کی جانب سے محمد عرفان ، مصطفی کمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔198رنز کے تعاقب میں لاہور ریجن کی ٹیم 115رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی حفیظ 31رنز بنا کر نمایاں رہے۔