پی ایچ ایف کی ارجنٹائن ہاکی فیڈریشن کو ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی دعوت

پی ایچ ایف کی ارجنٹائن ہاکی فیڈریشن کو ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی دعوت

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ارجنٹائن ہاکی فیڈریشن کو تین ہاکی میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق فیڈریشن چاہتی ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم نومبر میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کے ساتھ تین ہاکی ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کے فروغ کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے پی ایچ ایف کے مطابق کوشش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی میچز کا انعقاد ہو اور اس کے لئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں امید ہے کہ ارجنٹائن ہاکی فیڈریشن اس دعو ت پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

اور کوئی مثبت جواب دے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں اس کھیل کوفروغ دینے اور اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل میچز کے ملک میں انعقاد کے لئے کوشاں ہے او ر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ارجنٹائن ہاکی فیڈریشن اس دعوت کا کیا جواب دیتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی