آصف نے غیر ملکی لیگز ، کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت طلب کرلی

آصف نے غیر ملکی لیگز ، کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت طلب کرلی

لاہور(آئی این پی) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد آصف نے پی سی بی سے غیر ملکی لیگز ، کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت طلب کرلی ، تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد آصف نے چالاکی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی ہے کہ اگر انکا قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مستقبل نہیں ہے تو انہیں غیر ملکی لیگز اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق محمد آصف نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ برطانیہ کی لیسٹر شائر کاؤنٹی اگلے سال کے لئے ان سے معاہدہ کرنا چاہتی ہے اور کئی لیگز کیساتھ انکے ایجنٹ کا رابطہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آصف کی درخواست پر غور کررہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی