یو ایس اوپن ڈبلز،جین جولین راجر اور ہوریا ٹکاؤ کو شکست

یو ایس اوپن ڈبلز،جین جولین راجر اور ہوریا ٹکاؤ کو شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( نیٹ نیوز) فرانس کے پیری ہیوجس ہربرٹ اور انکے ہم وطن نیکولس مہوٹ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور رومانیہ کے ہوریا ٹکاؤ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں فرانس کے پیری ہیوجس ہربرٹ اور انکے ہم وطن نیکولس مہوٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے جین جولین راجر اور رومانیہ کے ہوریا ٹکاؤ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کوسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔