سٹیفنی ٹیلر ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر

سٹیفنی ٹیلر ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر

کنگسٹن ( نیٹ نیوز) آل راؤنڈر سٹیفنی ٹیلر ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر ہو گئیں، انہیں مریسا ایگولائرا کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے اور آئندہ ماہ پاکستان ویمن کے خلاف شیڈول سیریز ان کی پہلی اسائنمنٹ ہو گی۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمن کے درمیان چار ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹیلر کو 84 ون ڈے اور 62 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ون ڈے میں 3115 اور ٹی ٹونٹی میں 1814 رنز بنائے۔ اسکے علاوہ انہیں ملک کی جانب سے دونوں فارمیٹس میں زیادہ رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ون ڈے میں 104 اور ٹی ٹونٹی میں 56 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی