بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 16 ستمبرکو کریگی

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 16 ستمبرکو کریگی

ڈھاکہ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور دو تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیشی اے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت اے کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 16 ستمبر کو کھیلے گی، دوسرا میچ 18 ستمبر کو کھیلے گی اور تیسرا میچ 20 ستمبر کو کھیلے گی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش اے ٹیم 22 سے 24 ستمبر تک رانجی ٹرافی چیمپئنز کرناٹکا کے خلاف تین روزہ میچ کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیش اے اور بھارت اے کے درمیان تین روزہ میچ 27 سے 29 ستمبر تک کھیلا جائے گابھارتی اے کرکٹ ٹیم کے کپتان دورہ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی