یو ایس اوپن ، سرینا بہن وینس کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

یو ایس اوپن ، سرینا بہن وینس کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک( نیٹ نیوز) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کو شکست دیکر اور اٹلی کی روبرٹا وینسی سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکن وینس ولیمز اور فرانسیسی کریسٹینا ملاڈینوویک کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں میزبان ٹاپ سیڈڈ سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کو 6-2، 1-6 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا کہا کہ کامیابی محنت سے حاصل کی ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اب سیمی فائنل میں بھی اسی طرح عمدہ کھیل پیش کروں۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کی روبرٹا وینسی نے فرانسیسی کریسٹینا ملاڈینوویک کو 6-3، 6-7 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔