نوویک اور مارین یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نوویک اور مارین یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک( نیٹ نیوز) سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور کروشیا کے ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن مارین کلک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے فیلسیانو لوپیز اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے فیلسیانو لوپیز کو 6-1، 3-6، 6-3 اور 7-6(7-2) سے شکست دیکر میگا ایونٹ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن کروشیا کے مارین کلک نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کو 6-4،6-4،3-6،6-7(3-7) اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی