ایل ڈی اے ایونیو ون سمیت پی ایچ اے کے سینکڑوں منصوبے تاخیر کا شکار

ایل ڈی اے ایونیو ون سمیت پی ایچ اے کے سینکڑوں منصوبے تاخیر کا شکار

لاہور(اقبال بھٹی) پی ایچ اے کے سینکڑوں منصوبے تاخیر کا شکارہوگئے۔ مالی سال 2014-15میں شروع ہونے والے منصوبے ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سے،جبکہ بعض منصوبے شروع ہی نہ ہوسکے جن میں سرفہرست ایل ڈی اے ایونیو 1کے تمام پارکس ،جن میں ابھی تک سول ورکس بھی شروع نہ ہوسکے۔جن کیلئے محکمہ خزانہ کی طرف سے 4کروڑ روپے کی رقم کی گرانٹ چھ ماہ قبل ہی پی ایچ اے کو جاری ہو چکی ہے اس کے علاوہ جلو پارک کے ساتھ دو نئے پارک بنائے جا رہے ہیں جن میں بوٹینیکل پارک ہے جو کہ 100ایکڑ پر بنا یا جا رہا ہے اوردوسرا پارک بٹر فلائی ہے یہ دونوں پارک تاخیر کا شکا رہیں جبکہ مریدکے میں ریلوے لائن کے ساتھ بھی ایک بڑا پارک بنا یا جا رہا ہے ،اسے سال 2014میں مکمل ہونا تھا جو کہ ابھی تک تکمیل کے مراحل میں ہے۔گریٹر اقبال پارک کے نام سے ایک بڑا پارک جو کہ 150ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے وہ بھی ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔پی ایچ اے ذرائع کے مطابق گریٹر اقبال پارک کا پہلے ماڈل تیا رکیا جا رہا ہے جس کا سائز 12*8فٹ ہے ،اس پر سات لاکھ روپے لاگت آئے گی۔اوراس کو دی میسرز ڈیزائن ورکشاپ نامی فرم تیا ر کر رہی ہے پی ایچ اے اتھارٹی نے مزید بتا یا کہ گریٹر اقبال پارک کے کام کے سلسلے میں مختلف کمپنیوں نے بڈز جمع کرا رکھی ہیں۔اور کچھ ہی دنوں بعد یہ طے ہو جائے گا کہ گریٹر اقبال پارک کا سول ورک کس کمپنی کو ملتا ہے۔جب پارٹی کی توجہ پارکس میں کاموں کی تکمیل پر مبذول کرائی گئی تو پی ایچ اے حکام کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ تمام پراجیکٹس کو بروقت مکمل کیا جا سکے لیکن موسمی حالات اورکچھ دیگر معاملات آڑے آجاتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1