پاکستان کو قومی مفاہمت کی بہت ضرورت ہے،نعیم بٹ

پاکستان کو قومی مفاہمت کی بہت ضرورت ہے،نعیم بٹ

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور ڈویژن کے صدر نعیم بٹ، سیکرٹری انفارمیشن عمر حیات تبسم، سینئرنائب صدر نذیر احمد ملک، کنیز فاطمہ نے اپنی مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں اسوقت قومی مفاہمت کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہیں تھی ، ہماری سرحدیں ہر طرف سے غیر محفوظ ہو رہی ہیں

اس لئے پاکستان کے تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کو بخوبی سرا نجا م دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جتنی قربانیاں اس ملک میں جمہوریت کے استحکام اور اداروں کی بالادستی کے لئے دیں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔اداروں کے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے سے قومی یکجہتی کو دوام ملے گا اور پاکستان کے عوام ایک قوم کا روپ دھا ر کر اندرونی اور بیرونی ملک دشمنوں کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے ۔ بلاول بھٹو کی قیادت پر بھر پور اعتما د کا اظہار کرتے ہوئے انکے دورہ لاہور کو سراہا جس سے پارٹی میں دوبارہ جان پڑگئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1