ایل ڈبلیو ایم سی کے 8ہزار سے زائد ملازمین کو واجبات کی ادئیگی کا آغاز

ایل ڈبلیو ایم سی کے 8ہزار سے زائد ملازمین کو واجبات کی ادئیگی کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) کے 8000 سے زائد ملازمین کو واجبا ت کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں90 شاہراہ قائداعظم میں باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی خواجہ احمد حسان تھے تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید، جنرل منیجر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈ منسٹریشن کرنل ریٹائرڈ اسد فاروق، کمپنی سیکریٹی مظفر اسلام، چیف فنانشل آفیسر معیزالرحمٰن ،سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور، سینئر منیجر آپریشن آصف اقبال اور دیگر افسران بھی شامل ہوئے۔ چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ریگولر و ورک چارج ملازمین میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی توجہ و دلچسپی سے ممکن ہوا ۔
  وزیراعلیٰ نے ملازمین کے بقایاجات اور واجبات کی خصوصی ادائیگی کی ہدایت دی ہے ۔ خواجہ احمد حسان نے ملازمین کوان کے تمام جائز مطالبات پورے کر نے کی یقین دہانی کرائی اور انہیں لگن و محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاور کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ایل ڈبلیوایم سی کے ریگولر ملازمین کے میڈیکل و کنوینس الاؤنس اور ورک چارج ملازمین کی روزانہ اجرت میں اضافہ کیا گیا تھا جو ادا کیا جانا تھااس موقع پر ملازمین نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔