انسداد ڈینگی مہم جاری،ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کے یونین کونسلوں کے دورے

انسداد ڈینگی مہم جاری،ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کے یونین کونسلوں کے دورے

لاہور (جنرل رپورٹر ) ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے شہر میں جاری انسدادِ ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے اپنے اپنے متعلقہ ٹا ؤنز میں دورے کیے۔انہوں نے انسدادِ ڈینگی مہم پر ما مور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور گھر گھر جا کر شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی آمد کے بارے میں دریافت کیا۔ اسی طرح ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے انسدادِ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ اِن ڈور ،آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1