قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے 7بکر منڈیاں قائم

قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے 7بکر منڈیاں قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے سات بکر منڈیاں قائم کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں بکرمنڈی شاہ پور کانجراں ملتان روڈ ، واہگہ ٹاؤن میں اڈہ رکھ چھبیل جی ٹی روڈ مناواں، نشتر ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی مین رائیونڈ روڈ،علی رضا آبادکاہنہ کاچھا بالمقابل اے ٹی ایس فیکٹری ڈیفنس روڈ لاہور، گلبرگ ٹاؤن میں بینکرز سوسائٹی نزد کماہاں انٹر چینج، داتا گنج بخش ٹاؤن میں حضرت عثمان روڈ مین سگیاں روڈ اور راوی ٹاؤن میں حضرت علی روڈ مین سگیاں روڈپر قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مقرر کردہ پوائنٹس کے علاوہ جانوروں کی خریدوفروخت پر دفعہ144نافذ کر دی ہے اور شہری مقرر کردہ پوائنٹس پر جا کر جانور خرید سکتے ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کر دہ پوائنٹس کے علا وہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کرنے والے بیو پاریوں کے خلاف سخت کارووائی کی جائے گی۔