میٹرو اورنج لائن ٹرین لاہور کے شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے،کاشف ظفر
لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) لائرزونگ کے چیف کواڈینیٹر اور یوسی 156سے چیئر مین کے امیدوار کاشف ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین لاہور کے شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے،میٹر و بس کی طرح یہ بھی کامیاب منصوبہ ثابت ہوگا،چند سیایسی مخالفین آج بھی اس منصوبے مخالفت کررہے ہیں۔
جبکہ لاکھوں شہری میٹرو بس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب کا مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں،پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں چین کا اہم رول ہے اس نے پاکستان کا سچا اور مضبوط دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے،انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کو پر امن اور معاشی طور مضبوط ملک بنانے کا ارادہ کیا ہے اس میں کامیابیاں بھی حاصل ہورہی ہیں ،ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں مزید کمی واقعہ ہوئی ہے ،دہشتگردی کم ہونے کی وجہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔