غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،عبداللہ سنبل

غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،عبداللہ سنبل

لاہور ( جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ غیر قانونی مذبحہ خانوں، مردہ جانوروں کے گوشت اور صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کو صاف ستھرا نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی آپریشن کر رہی ہے جبکہ لاہور ڈویژن کے باقی تینوں اضلاع ننکانہ صاحب، قصور اور شیخوپورہ میں بھی خراب گوشت کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہ کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ کمشنر لاہور نے بعدازاں لاہور کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ہوئے کہا کہ لاہور میں بس سٹاپس کے لیے پیش کردہ ڈیزائنز کو جلد وزیراعلی پنجاب کے سامنے پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی، این سی اے، انجینئرنگ یونیورسٹی اور پنجاب سمال انڈسٹریز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جن کے ہونہار طلبا نے اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی خوبصورت، پائیدار ڈیزائن ترتیب دیئے ہیں اور لاہور کی ثقافت ، جدت کو ایک ساتھ پیش کیا ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں پرنسپل این سی اے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، پرنسپل آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدہ، ایڈیشنل کمشنر صاحب زادی وسیمہ عمر اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے علاوہ سی ای او ایل ٹی سی لاہور اور مشیر وزیراعلی پنجاب سلمان صوفی نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1