شدت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہونے والے 15 ترک فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیر اعظم کی شرکت

شدت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہونے والے 15 ترک فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ...

انقرہ(اے پی پی) ترکی میں 4 روز قبل شدت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہونے والے 15 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے علاقے وان میں واقع فوجی ہوائی اڈے پر ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں وزیراعظم احمد داؤد اوگلو ‘ اعلیٰ فوجی حکام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ بریگیڈیئر کمانڈر نے پڑھائی جس کے بعد تمام فوجیوں کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فوجیوں کو ضلع حقاری کی تحصیل داعلی جا میں ہلاک کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق مذکورہ فوجیوں کا تعلق مرملا ‘ دیوز جے ‘ عثمانتہ ‘ بالک ایسیر ‘ مرسین ‘ چناق قلعہ ‘ اعدیر ‘ قاہر امان مارش بلچیک ‘ ارجن روم ‘ آرداحان ‘ توکات اور قونیا کے علاقوں سے تھا۔

مزید : عالمی منظر